نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو آدمیوں کو چھینک آئی، آپ نے ایک کی چھینک پر دعا دی (یعنی يرحمك الله کہا )اور دوسرے کی چھینک کا آپ نے جواب نہیں دیا، تو جس کی چھینک کا آپ نے جواب نہ دیا تھا اس نے کہا:اے اللہ کے رسول آپ نے ان کی چھینک پر دعا دی اور میری چھینک پر آپ نے مجھے دعا نہیں دی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انہونے چھینک آنے پر اللہ سبحانه کی حمد بیان کی اور ( آپ کو چھینک آئی تو ) آپ نے اس کی حمد نہ کی
جامع ترمذی جلد ۲ حدیث ٦٤٠ صحیح
------
No comments:
Post a Comment